اسلام آباد.تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،راجہ ریاض نے استعفیٰ وزیراعظم کوبھجوادیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجہ ریاض نے استعفیٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس سے پہلے پنجاب میں اپوزیشن لیڈر اور سینئروزیر رہ چکا ہوں،لٰہذایہ عہدے میرے شایان شان نہیں،اس لئے عہدے پرذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا،بطورایم این اے کام کروں گا،ان کا کہناتھا کہ مرکزمیں نئی ذمہ داری دیتے وقت اعتمادمیں نہیں لیاگیا،پارلیمانی سیکرٹری بنانے سے پہلے رائے نہیں لی گئی۔