لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ منظور احمد وٹو اور سید مخدوم احمدپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اب مخدوم احمد محمود کا موقف بھی سامنے آگیا اور انہوں نے سیاست کو ہی خیرباد کہہ دیا، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے ہمراہ کچھ دن قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود نے کہاکہ اگر محنت کرگئے تو پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں سویپ کرے گی انشاءاللہ۔
مخدوم احمد محمود نے کہاکہ ” ایک ورکر کی حیثیت سے پیپلزپارٹی میں رہوں گا لیکن صاف بتادیں کہ تحریک انصاف نے انہیں بھی پیشکشیں کی ہیں، لیکن جواب دیا کہ میرے جوان بچے ہیں، میری جوان بیٹیاں ہیں، میں نے 35سال سیاست کر لی ، اب انہوں نے کرنی ہے۔وزیراعلیٰ بنانے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے کہاکہ میں اپنے بچوں کو ایک ایسے شخص کے حوالے نہیں کرسکتاجونشہ کرتاہے ، جوشخص کوکین پیتا ہے ، میں اپنے معصوم بچوں جن کی پرورش سیدانی بی بی اور میں نے کی ہے ، ان کے حوالے کیسے کردوں، آپ بھی یہ سوچیں“۔ ساتھ ہی مخدوم احمد محمودباربار یہ گفتگو آف دی ریکارڈ اورنہ چھاپنے کی ہدایت بھی کرتے رہے کیونکہ اس سے عمران خان کا دل ٹوٹے گا۔
محمود احمد محمود نے کہاکہ عمران خان میرے علاقے میں، رحیم یار خان میں پیداہوتاتو اب تک کالاقراردیاجاچکاہوتا، کیا کردار ہے ان کا؟ ساری دنیا ان کے پیچھے لگی ہوئی ہے ، کردار تو دیکھو، میں سیاست کو خیرباد کہہ چکا۔