لندن ۔ پاکستان تحریک انصاف نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور کو شیڈو سیکریٹر ی آف ہیلتھ کے عہدے سے ہٹا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انس سرور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے صاحبزادے ہیںاور انہیں لندن میں یہ عہدہ دیا گیا تھا تاہم جب ان سے عہدے سے ہٹائے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا ٹویٹر سے معلوم ہواہے تاہم مجھے اس پر افسوس ہواہے ۔این ایچ ایس کے عملے اورمریضوں کی خدمت پرفخر ہے۔
یاد رہے کہ چوہدری محمد سرور موجودہ اور 33ویں گورنر پنجاب ہیں۔ اس سے قبل 2013ء میں نواز شریف نے پنجاب کا گورنر چنا۔ محمد سرور برطانوی شہری بھی رہ چکے ہیں جہاں وہ تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے اور 13 سال گلاسگو مرکز کی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔