بدلتے مو سمی حا لا ت اور صنعتی معاشرے میں بڑھتی ہو ئی ما حو لیا تی آلو دگی پر صرف اور صرف فروغ شجر کا ری کے ذریعے ہی قابو پا یا جا سکتا ہے جس کی اہمیت کے پیش نظر پنجا ب حکو مت کے وژن کے مطا بق ضلع میں شجر کا ری مہم کے دوران پا نچ لا کھ سے زائد پو دے لگا ئے جا رہے ہیں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر با بر بشیر نے بی زیڈ یو بہاد ر کیمپس میں پو دے لگا نے کے مو قع پر منعقدہ سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے کہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ما حو لیا تی آلو دگی کے خا تمے ، ایندھن کی ضر ریا ت کو پورا کر نے ، عما رتی لکڑی کی دستیابی ، زمین کی خو بصورتی ، انسانی زندگی کے لئے ناگزیر آکسیجن کے حصول ایسی اہم ضر ریا ت کے لئے فروغ شجر کا ری کلیدی اہمیت کی حا مل ہے اس لیے طلبا ء حکو متی سرسبز پا کستا ن ویژن کی تکمیل کے لئے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ آئندہ نسل کو ما حو لیا تی آلو دگی کا سامنا نہ کر نا پڑے،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر با بر بشیر ، ڈائریکٹر بی زیڈ یو بہادر کیمپس ڈاکٹر حسن بچہ ، ڈی ڈی زراعت محمد اشرف کندی ، ڈی ایف طا رق سنانواں کیمپس کے احا طہ مختلف اقسام کے پو دے لگا ئے اور طلبا ء او ر طا لبا ت میں پو دے تقسیم کیے ۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی قیا دت میں سماجی شعور کی بیداری کے واک بھی نکالی گئی ۔ سیمینار سے ڈائریکٹر بی زیڈ یو بہادر کیمپس ڈاکٹر حسن بچہ ، ڈی ایف او طا رق سنا نواں نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں ڈی ایم او ڈاکٹر فیاض جتا لہ ، اساتذہ کرام اور طلبا و طا لبا ت کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔