لاہور.لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک قرضوں اور وی آئی پی پروٹوکول کیخلاف درخواست پر صوبائی و وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا اور5 مئی تک جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بیرون ملک قرضوں اوروی آئی پی پروٹوکول کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس امین الدین نے درخواست پرسماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی وزراپروٹوکول لیکرشاہانہ زندگی گزاررہے ہیں،حکومت پاکستان کوبیرون ملک امدادلینے سے روکا جائے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم سمیت دیگروزراکوپروٹوکول لینے سے روکاجائے اورپروٹوکول لینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
اس پرلاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک قرضوں اور وی آئی پی پروٹوکول کیخلاف درخواست پر صوبائی و وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا اور5 مئی تک جواب طلب کر لیا۔