بہاول پور کے صحرائے چولستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس یزمان کے مطابق بھارتی باشندے پرشانت اور دری لال کا تعلق مدھیہ پردیش اور حیدر آباد شہر سے ہے جن میں سے ایک بھارتی شہری سافٹ ویئرانجنیئر ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر پاکستان میں آئے دونوں بھارتی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ رواں سال گوجرانوالہ کے لاری اڈے کے قریب سے ایک اور بھارتی شہری پنچم تیواری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق پنچم تیواری 10 سال پہلے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا اور یہاں اس نے بلال کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رکھا تھا۔
Via:
جنگ نیوز