بہاولپور ۔ پولیس نے آزادی مارچ کےخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے دو رہنماﺅ ں کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے کریک ڈاون شروع کر دیا ہے،جنوبی پنجاب میں جے یو آئی (ف) کے دو رہنماﺅں کو گرفتارکر لیا گیا ہے، دونوں رہنماﺅں کو بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامسوالی سے گرفتار کیا گیا ہے،جے یو آئی (ف) کے گرفتار رہنماﺅں کے نام مولاناصدیق طارق ،مولانا حبیب اللہ رشیدہیں،مولانا صدیق طارق ممبر مرکزی جنرل کونسل اورجے یو آئی (ف) کے ضلعی نائب امیرہیں۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن