بھکر(صبح پا کستان)بھکر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اللہ وسایا نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ نئی پالیسی کے مطابق اب ووٹ کا اندراج و منتقلی شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ہوگی انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن27 کے مطابق سرکاری ملازم اور اہلخانہ(خاوند/ بیوی /بچے) مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ ایسے پتہ پر بھی کروا سکتے ہیں جہاں پر انہوں نے ملازمت کی وجہ سے عارضی رہائش اختیار کی ہو۔ یہ بات انہوں نے اس سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ ایسے افراد جن کے ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر در ج ہیں ان کو بذریعہ پبلک نوٹس مطلع کیا جا رہا ہے کہ وہ 31 مارچ 2019 تک اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق منتقل کروا لیں اس مقصد کے لیے فارم نمبر21 ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر یا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pkسے حاصل کر سکتے ہیں فارم نمبر 21 مکمل طورپہ پر کرکے بمعہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی متعلقہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جمع کروانا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 کے مطابق 31 مارچ2019 کے بعد ایسے تمام رائے دہندگان جن کے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر دیئے گئے مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق نہیں ہوگا تو ایسے تمام ووٹ غیر مؤثر تصور ہوں گے انہوں نے اجلاس کے شراکاء سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں لوگوں کو آگاہی فراہم کریں ووٹ کے نئے اندراج اور ٹرانسفر کے حوالے سے او ر سیکشن 27کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک اللہ وسایا کی سربرہی میں ایک میٹینگ یوسی سیال میں منعقد ہوئی ۔ جس میں چئیرمین یونین کونسل ظفر عباس حیدری اور ساتھ میں یو سی ممبران شریک ہوئے ۔ اس میٹنگ میں ووٹ کے ٹرانسفر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے آگاہی دی ۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹ کا اندراج عارضی یا مستقل پتہ پر کروئیں اور یہ عمل31مارچ 2019تک جاری رہیگا۔