بھکر( صبح پا کستان) پنجاب کے دیگر تمام اضلاع کی طرح بھکر میں بھی محکمہ بہبود آبادی کے زیرانتظام” فیملی پلاننگ ویک” 22اپریل تا27 اپریل تک منایاجائے گا۔پروگرام کے مطابق22 اپریل کوضلع کی چاروں تحصیلوں میں واک کا اہتمام کیاجائے گااورتمام فیملی ویلفیئر سنٹرز پر آگاہی مہم کے سلسلہ میں فیملی پلاننگ انفارمیشن بوتھ قائم کئے جائیں گے۔23 اپریل کوضلعی دفترمحکمہ بہبود آبادی میں مختلف کالجوں اور سکولوں کے طلباء کے مابین ‘ بڑھتی ہوئی آبادی کے ملکی معیشت پر اثرات’ کے عنوان سے تقریری مقابلہ جات ہو نگے ۔23 اپریل کو ہی فیملی ویلفیئرسنٹر بھکرIII,II,I- ،36/TDA ،گوہر والا، سرائے مہاجر، دریاخانII,I- ،جنڈانوالہ اور کلورکوٹ میں صحت مندبچوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔24 اپریل کو بھکرشہر کے مضافات میں فیملی پلاننگ کی اہمیت بارے مختلف جگہوں پر عوام کوڈاکومینٹری دکھائی جائے گی۔25 اپریل کو فیملی ویلفیئر سنٹر منکیرہ ،حیدرآباد،کوٹلہ ،چھینہ،جہان خان،بہل،میبل،ہیتو،دلے والا اور پنجگرائیں میں بہترین شادی شدہ جوڑوں کے مابین مقابلہ ہو گا۔26 اپریل کو ملٹی پر پزہال محکمہ صحت میں ” خاندان کی تشکیل— ہرفرد کاحق” کے عنوان پر سیمنیار کا انعقاد ہوگا اور27 اپریل کو گلشن مدینہ پارک میں عوام کی تفریح اورآگاہی مہم کے سلسلہ میں پکنک گالا کا انعقاد ہو گا۔ان تمام سر گرمیوں کا مقصد عوام کو بہبود آبادی پروگرام سے آگاہی دینا اور سوسائٹی میں چھوٹے کنبے کو رواج دینا ہے#