بھکر ( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے کہا ہے کہ خد مت خلق کر نے سے انسا نی روح کو تسکین حا صل ہو تی ہے اور اس جذبہ کے تحت کا م کر نے والے انسان کی کا وشیں دوسروں کے لئے قا بل تقلید ہو تی ہیں ۔
انہوں نے یہ با ت ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میں صوفی ویلفیئر ٹرسٹ کی جا نب سے مر یضوں کو پیش کئے جا نے والے کھا نے کی تقسیم کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس مو قع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر حسن نواز فقیر اور چئیر مین صوفی ویلفئیر ٹرسٹ حا جی محبوب احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈزمیںجا کر مر یضوں میں کھا نا تقسیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسا نی جذبہ کے اس تسلسل کو جا ری رکھا جا ئے اور اس ضمن میں ضلعی انتظا میہ و ہسپتال انتظا میہ کی جانب سے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ بعدازں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ایم ایس کوڈی ایچ کیو ہسپتال کے بعض انتظا می معاملا ت کے اصلاح طلب پہلوں کے حل کے حوالہ سے بھی خصوصی طور پر احکا ما ت جا ری کئے #