اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے افغان مہاجرین کی واپسی میں آسانی ہوگی، بھارت ایل اوسی پر جنگ بندی کی شدید خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی جس میںدونوں رہنماوں کے درمیان افغانستان اور مہاجرین کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے جھوٹے آپریشن کے امکان کا خدشہ ظاہر کیا۔ان کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہے ، کشمیری عوام حق خود ارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے کوشش جاری رکھے گا، افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن