راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے بتایاکہ بھارت کا پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے‘ اپنا کردار اد ا نہ کرتے تو دہشت گردی کی جنگ بھارت تک پہنچ جاتی۔انہوں نے بتایا کہ 948 بار سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی ہوچکی ہے‘ بھارت کی شرانگیزی سے خطے میں امن کی صورتحال خراب ہونےکااندیشہ ہے‘ بھارت کو شہری آبادی کو نشانہ بنانےکاسلسلہ ختم کرناچاہیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بریفنگ میں ملکی اور سرحدی صورتحال پر بات کروں گا‘ ملک میں اکانومی کی صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ واقعات کے حساب سے بھرپور تھا‘ ۲۳ مارچ کو اسلام آباد میں شاندار پریڈ کا انعقاد ہوا‘ لاہور میں پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور کراچی میں فائنل کا شاندا ر انعقاد ہوا‘ پریڈکےلئے اسلام آبادپولیس اوردیگراداروں کاشکرگزارہوں،کراچی میں فائنل میں پاکستان زندہ بادکانعرہ لگتارہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی میں عالمی فوج کےخلاف بھرپورکرداراداکیا‘ پاکستان نے بفر اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ خواہش ہے سی پیک کوکامیاب بنائیں ‘ پاکستان کردارادانہ کرتاتوچین اورامریکامیں تعلقات قائم نہ ہوتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ خطے کے ممالک کوپاکستان کوساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔
source.