ملتان (ما نیٹرننگ ڈیسک )عیدالاضحی کے پہلے دوروز بغیراجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے اور سڑکوں پرسری پائے بھوننے کے الزام میں 90افرادکوگرفتارکر لیا گیا۔
ضلعی حکومت کی انفارمیشن آفیسر ارم سلیمی کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے اجازت نامہ حاصل کئے بغیرجانوروں کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی عائد کی گئی تھی۔اسی طرح ضلعی حکومت نے شہرکوآلودگی سے بچانے کے لئے سڑکوں اورگلی محلوں میں سری پائے بھوننے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔گزشتہ دوروز کے دوران اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا اوراب تک 90افراد کو گرفتارکیاجاچکاہے۔
انہوں نے مزیدبتایاکہ مجموعی طوپرپورے ریجن میں اس سلسلے میں 110مقدمات درج کئے گئے جن میں سے 38سری پائے بھوننے اور72کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف ہیں۔ملتان میں 80،وہاڑی میں 17،ضلع خانیوال میں 3اورلودھراں میں 10مقدمات درج کئے گئے۔اب تک پورے ریجن میں خلاف ورزی کے مرتکب 124افرادکو گرفتارکیاجاچکاہے.
source…
http://dailypakistan.com.pk/multan/04-Sep-2017/637076