بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے زیر اہتمام مہمان معروف شاعر میر کوثر عباس کوثر کے اعزاز میں ایک خوبصورت شعری نشست منائی گئی ۔ جسکی صدارت پروفیسر ڈاکٹر گل عباس اعوان نےکی ۔مہمانِ خصوصی میر کوثر عباس کوثر جبکہ مہمانانِ اعزاز منظور حسین بھٹہ،حاجی سیلم اختر جونی، محمد اشرف درپن، سید عارش گیلانی تھے نظامت کے فراءض معروف شاعر میاں شمشاد سرائی نے انجام دیئے ۔ تلاوت خادم حسین کھوکھر،حمدِ باری تعالی صادق حسنی، نعت شریف کا شرف سید کلیم شاہ گیلانی نے حاصل کیا ۔ شمشاد سرائی، مظہر یاسر اور عارش گیلانی نے میر صاحب کو منظوم خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ شعراء کرام،پروفیسر گل عباس، قمر عباس قمر، سیف اللہ ماجد، شبیب رضا شباب،قمر اعوان بری، سید مجاہد حسین مجو، شہباز بھٹی، صابر جاذب،خادم کھوکھر، صادق حسنی،سلیم اختر ندیم، اشرف درپن، شفقت عابد، شمشاد سرائی،مظہر یاسر، منظور حسین بھٹہ نے اپنا کلام پیش کیا ۔ اس موقع پر میر کوثر عباس کوثر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ،چیئر مین سیلم اختر و دیگر کا شکریہ ادا کیا اور اپنا خوبصورت با ترنم کلام پیش کیا ۔