لاہور ۔ شاہی مہمانوں کو خوش آمدید ،برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن آج لاہور آئیں گے۔
شاہی جوڑے کے استقبال کے لیے شاہی تیاریاں جاری ہیں ۔ شاہی مہمان 17اکتوبر کی صبح مختصر دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ سپیشل ایئر کرافٹ کے ذریعے حج ٹرمینل پر آئیں گے شاہی مہمانوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ خاص مہانوں کا ہو گا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائے گا، 4 بچے شاہی مہمانوں کو گلدستے پیش کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری کے ساتھ باقاعدہ استقبال کریں گے ۔ شاہی جوڑا سب سے پہلے بے سہارا اور یتیم بچوں کو ملنے ایس او ایس ویلیج جائے گا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شاہی مہانوں کو میچ بھی دکھایا جائے گا پھر بادشاہی مسجد کی سیر کے ساتھ علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔ شاہی جوڑاے کوشوکت خانم ہسپتال کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔ والڈ سٹی اتھارٹی نے شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کیلئے ثقافتی رنگوں سے بھرپور شاہی سواری بھی تیار کر لی ۔
اس سے قبل ملکہ برطانیہ، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں شہزادی ڈیانا نے پاکستان کے3 دورے کیے ہیں ۔ شاہی مہمان لاہوریوں کے بھی مہمان بنے اور مختلف مقامات کی سیر کی ۔ برطانوی شاہی جوڑے نے آخری بار 2006ءمیں پاکستان کا دورہ کیا ، شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا پارکر تاریخی بادشاہی مسجد گئےاور ایک گرودوارہ بھی دیکھا ۔