لاہور ۔ حکومت کی جانب سے فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر 60 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا ،کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا جبکہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہوئی ہے۔
صارفین سے اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے جبکہ نوٹیفکیشن اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
Source:
/https://lahorenews.tv//