لندن( مانیٹرنگ ڈیسک )بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا 98برس کی عمر میں میں انتقال کر گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئیں ،وہ کافی عرصہ سے علیل اور لندن میں زیر علاج رہنے کے ساتھ برطانیہ میں ہی مقیم تھیں تاہم یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ ان کی وفات لندن میں ہوئی ہے یا بھارت میں ؟ ۔خاندانی ذرائع کی جانب سے صرف ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے ۔دینا واڈیا 15اگست 1919میں لندن میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے 2004میں کراچی کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے مزار قائدؒ پر حاضری بھی دی تھی ۔دینا واڈیا پارسی کاروباری شخصیت نیوائل واڈیا سے شادی کے بعد کچھ عرصہ ہندوستان میں رہیں اور اس کے بعد برطانیہ چلی گئیں،اور وہ پاکستان اس وقت آئیں جب قائد اعظم محمد علی جناح کا انتقال ہوا۔دینا واڈیا کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیاہے۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/02-Nov-2017/670836