ملتان ۔ اے ٹی سی ملتان میں چھوٹو گینگ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا،عدالت نے شک کافائدہ دیتے ہوئے دونوں کیسز میں ملزمان کو بری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت ملتان میں چھوٹو گینگ کےخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی،ملزمان کے خلاف قتل ، اقدام قتل اور اغوا سمیت دیگر مقدمات درج تھے،ملزمان میں غلام رسول عرف چھوٹو، خالد عرف خالدی، اسحاق عرف ساقی شامل ہیں، عدالت نے شک کافائدہ دیتے ہوئے دونوں کیسز میں ملزمان کو بری کردیا۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن