حضرت انسان کی زندگی میں جدید انقلاب اسی دن بپاہوگیا جس دن پہیہ ایجاد ہوا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے ایک صدی میں ایسی ایسی نت نئی ایجادات ہوئیں کہ دنیا کا نقشہ ہی بدل گیا ۔ عقل دنگ رہ گئی ۔ انسان نے پہیے کو بھی مات دی اور بغیر پہیے کے راکٹ میں بیٹھ کر چاند پر جاپہنچنے کے دعوے کردیے ۔
ضروری تھا کہ ان ایجادات اور زندگی کی نئی آسائشوں سے دنیا کے تمام ممالک کے سبھی لوگ برابرمستفید ہوتے لیکن بقول غالب کہ ’’زیادہ تر ممالک کے راہ میں تنگدستی آڑے آگئی ۔
پاکستان ترقی پذیر ممالک کی دوڑ میں شامل ہے اور خصوصاً اس کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بننے میں پیش پیش رہتا ہے ۔ اس صوبہ کو مزید ترقی یافتہ بنانے اور جدید ٹیکنالوجی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپنی ٹیم کے ہمراہ کوشاں ہیں ۔ صوبہ میں جاری دیگر فلاحی اقدامات کے ساتھ ساتھ اسے ماڈرنائز بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے دائرہ کار کو تمام محکموں تک بڑھایا جارہا ہے تاکہ عوام کو تمام سہولیات ایک کلک پر،ایک چھت تلے میسر آسکیں جس سے افرادی قوت کا کم استعمال،سفارش اور کرپشن کلچر کے خاتمے، میرٹ کی بالادستی،مسائل کے بروقت حل اورانصاف کی فراہمی میں یقینی مد د ملے گی ۔
صوبہ بھر میں مختلف محکموں میں ای نظام (آن لائن سسٹم) بتدریج نافذ کیا جارہا ہے اس کا سب سے بڑا فائدہ محکمہ تعلیم کے اساتذہ کو ہوگاجو ذاتی پسند نا پسند اور سیاسی بھینٹ کے طور پر بلاوجہ ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کردیے جاتے تھے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے وزیر اعلی پنجاب کی مشاورت سے اساتذہ کو ذہنی کوفت سے بچانے اور کرپشن کا راستہ مسدود کرنے کے لیے بے پناہ دباءو اور مخالفت کے باوجود دن رات کام کرکے انتہائی کم وقت میں ای ٹرانسفرنظام لانچ کردیاہے اب اساتذہ کو کسی کی مٹھی گرم کرنے ،کسی سیاسی کے ڈیرے پرجانے کی ضرورت نہیں رہی اور وہ میرٹ پر اپنی من پسند جگہ ٹرانسفرکے لیے درخواست دے سکتا ہے ۔ اسی طرح سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی بار کیمپوٹرائزڈاپیلی کیشن متعارف کرانے کی منظور ی دی گئی ہے جس سے سیاحت کو فروغ اور اس سے معیشت میں استحکام آئے گا ۔
وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے حال ہی میں دس خدمت سنٹرز کا افتتاح کیا ہے اور ان کا دائرہ کار 27اضلاع تک بڑھانے کا ا علان بھی کردیا ہے جہاں ایک ہی چھت تلے عوام کو 43خدمات (سروسز) میسرہوں گی جن میں ای ٹرانسفرپالیسی،پورٹل ،ای حاضری،قیمت پنجاب،ای بلنگ ایسی سروسز شامل ہیں ۔
حکومت پنجاب کے نو ڈویژن کے ریجنل ٹیک انکیوبیشن سنٹر قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ پنجاب اینوویٹ پروگرام کے تحت عوام کو ٹیکسز اور دیگر ادائیگوں کی آن لائن سہولت دستیاب ہوگی ۔ اس طرح جدید آئی ٹی سسٹم کے قیام سے نہ صرف عوام کے مسائل براہ راست حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ جاری تعمیراتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل کوبھی یقینی بنایاجائے گا ۔ اسی نظام کو راءج کرنے اور موثر بنانے کے لیے سی ایم پنجاب نے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی یارڈ کے ساتھ ایک آئی ٹی پارک بنانے کا بھی اعلان کیا ہے جس سے صوبہ پنجاب کو ماڈرنائزکرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے
ای نظام کے تحت بنیادی اصلاحات سے مینول دفتری پچیدگیوں سے عوام کو چھٹکارا ملے گا اور ایک بٹن دباتے ہی اپنے مسائل براہ راست حکام بالاکو آگہی کے ذریعے حل کراے جائیں گے جو پنجاب کی عوام کے لیے دور رس نتاءج کا حامل انقلابی اقدام ہے اس سے اداروں پر بوجھ کم ہورہا ہے اور کم افرادی قوت کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے استعداد کار میں بھی روز افزوں ترقی ہورہی ہے ۔
نثار احمد خان ڈسٹرکٹ انفارمیشن آ فیسر لیہ