پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیاہے اور اب گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا بھی سلسلہ جاری ہے،اب تک 289 پولنگ سٹیشنز میں سے108پولنگ سٹیشن نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سرفہرست ہیں جبکہ اے این پی انہیں سخت مقابلہ دیتے ہوئے دوسرےنمبر پر موجود ہے اور ن لیگ تیسرے نمبر پر ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر ایوب 19 ہزار 843ووٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں.
ن لیگ کے ناصر خان موسیٰ زئی 10 ہزار 660ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں.
اے این پی کے خوشدل خان9 ہزار 402ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخاب میں پہلی بار الیکٹرانگ ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے دوران 39 پولنگ اسٹیشنز کے 100 پولنگ بوتھ پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینیوں کے ذریعے رائے شماری کی گئی ۔
تحریک انصاف کے رہنما گلزار احمد کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب لڑنے کے لئے 14 سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے 9 آزاد جب کہ پانچ کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔
این اے 4کے ضمنی انتخاب میں 239 پولنگ سٹیشنز پر 3لاکھ 97ہزار 904رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
ضمنی انتخاب کیلئے سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ہے، دفعہ 144کے تحت حلقے میں ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ حلقے میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
5ہزار پولیس اہلکار حلقے میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ تمام پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا اور حلقے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔
حلقہ این اے 4 پشاور میں 239پولنگ سٹیشنز پر 837پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے ،182پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 87کو حساس قرار دیا گیا۔
حلقے میں 2لاکھ 35ہزار 164مرد جبکہ 1لاکھ 62ہزار 740 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
عام انتخابات سے قبل پشاور میں ہونے والا یہ ضمنی انتخاب تحریک انصاف کیلئے ٹیسٹ کیس بن چکا ہے ، این اے 120 لاہور کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن کیلئے ٹیسٹ کیس تھا جس میں حکمران جماعت سرخرو رہی ، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ تحریک انصاف اپنے امتحان میں کس حد تک کامیاب رہتی ہے کیونکہ اسی انتخاب سے اگلے عام انتخابات میں ووٹر کے رجحان کا پتہ لگے گا۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/national/26-Oct-2017/666591