لاہور ۔ گیس بحران کے ساتھ مہنگائی کا طوفان، عوام پر ایل پی جی بم گرادیا گیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اضافے کے بعد ایل پی جی 130 روپے فی کلو ہوگئی۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے قیمت میں کمی کا مطالبہ کردیا، عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے، بھتہ خوری بند نہ ہوئی تو قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ ایل پی جی مافیا نے قیمت بڑھائی ہے۔
سردی کی شدت بڑھتے ہی گھروں میں سوئی گیس کا پریشر کم ہوا تو منافع خوروں نے موقع کو غنیمت جانا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں از خود اضافہ کردیا۔
Source:
لا ہور نیوز