لاہور۔ گورر نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنا رویہ تبدیل کرے، ان کو کورونا پر سیاست کر نے کی بجائے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے،کورونا کیخلاف جنگ میں کسی جماعت یا حکومت کی نہیں22کروڑ پاکستانیوں کی کامیابی ہوگی،وزیر اعظم عمران خان مکمل نیک نیتی کیساتھ کورونا کیخلاف اقدامات کر رہے ہیں، مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں۔
گور نر ہاؤس لاہور میں وائس چیئر مین وزیر اعلی شکایت سیل ناصرسلمان ،ڈی جی ریسیکو1122ڈاکٹر رضوان نصیر اور اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت مختلف اضلاع سے آنیوالے وفودسےگفتگو کرتےہوئےگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نےکہا کہ کورونا کیخلاف امریکہ سمیت دیگرممالک اربوں ڈالرزکےوسائل کے باوجود کامیاب نہیں ہو رہے ،ہم سب کو چاہیے کہ کورونا سے خود بھی بچیں اور 22کروڑ پاکستانیوں کو بھی بچائیں، جسکے لیے ضروری ہے کہ گھروں سے باہر نکلنے کی بجائے گھروں میں رہیں ا ور حکومت کی جانب سے دی جانیوالی حفاظتی تدابیر پر عمل کر یں، میں اپوزیشن جماعتوں سے بھی ہاتھ جوڑ کر کہتاہوں کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ کورونا کیخلاف ملکر جنگ لڑ نے کا ہے اور جو بھی سیاسی جماعت کورونا پرسیاست کرے گی، تاریخ اور قوم اس کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے، یہ وقت دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے اور سب کو یکجا ہو کر کورونا وبا کے لئے کام کرنا ہے، آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے، مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں۔