علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو فیسیں قسطوں میں جمع کرانے کی سہولت دے دی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ یونیورسٹی کی فیس دو اقساط میں جمع کراسکتے ہیں۔ پہلی قسط 5 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔ دوسری قسط جولائی میں جمع کرانے کی سہولت ہوگی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا لاک ڈاؤن میں بینکوں کی بندش کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ۔تمام بینکوں کو بھی فیسوں کے حوالے سے نئی ہدایات بارے آگاہ کردیا گیا۔
Source:
لا ہور نیوز