لاہور . اورنج ٹرین 10 دسمبر کو چلے گی یا نہیں ؟ نیا معاملہ سامنے آگیا ۔وزیراعظم کے اعلان کے باوجود اورنج ٹرین عوام کیلئے نہ چل پائے گی ۔ ذرائع کے مطابق 10 دسمبر کو صرف نمائشی افتتاح ہو گا ۔ اورنج ٹرین کا تعمیراتی کام تاحال نہ مکمل ہے جبکہ لاگت 15 ارب سے تجاوز کرگئی۔ٹھیکیداروں نے بھی مزید 3 ماہ کا وقت مانگ لیا ۔
دوسری جانب ٹرین کی سیفٹی کیلئے کمپنیوں سے معاہدے بھی نہ ہوسکے ۔ جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے سروس شروع ہونے کی ابھی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ، کوشش ہے اپریل تک ٹرین عوام کیلئےتیار ہو جائے گی ۔
واضح رہے وزیراعظم نے 30نومبرکواعلان کیاتھا کہ اورنج ٹرین 10دسمبرسے چلناشروع ہوگی۔ عمران خان نےاورنج ٹرین منصوبے کو اربوں روپے کےخسارے کاباعث بھی قراردیاتھا ۔