اسلام آباد ۔ انٹرنیشل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے مودی کے طیارے کوفضائی حدود نہ دینے کی بھارتی درخواست مستردکرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری اور فوجی طیارے اکاو کے دائرہ کار میں نہیں آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان کیخلاف بھارتی درخواست مستردکردی ہے،ترجمان آئی سی اے او کے مطابق قومی رہنماو¿ں کو لے جانیوالے طیارے اکاو کے قواعد کے زمر ے میں نہیں آتے ہیں،سرکاری اور،فوجی طیارے بھی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کنونشن کے دائرہ کارمیں نہیں آتے،انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کنونشن کے قواعد سول طیاروں کیلئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے مودی کاطیارہ پاکستان سے گزرنے کی اجازت نہ ملنے پر اکاو سے رجوع کیا تھا۔
Source:
ڈیلی پا کستان نیوز