تاریخ لیہ مےں کاروباری برادری کی شناخت اور تجارتی اہمےت کے پےش نظر نادرا کے طرز پر ڈےجیٹل تاجر کارڈ کی فراہمی موجودہ انجمن تاجران کی وہ بےنظیر کاوش ہے جس سے نہ صرف ووٹ کی اہمیت بڑھے گی بلکہ آئندہ الیکشن پراسس مےں بھی شفاف جمہوری عمل کی بنےاد رکھ دی گئی ہے ۔
انجمن تاجران لیہ نے اپنے منشور مےں جو وعدہ کےا تھا اسے پورا کرتے ہوئے لیہ شہر کو 16 سےکٹرز مےں تقسیم کرتے ہوئے اپنے پہلے مرحلے مےں 9 ہزار سے زائدتاجر برادری مےں آگہی مہم شروع کی ۔ جس مےں پمفلٹ ،اخبار اشتہار اور ریڈیو ایف اےم کی مدد سے ےہ پیغام دےا کہ ماضی مےں جس طرح سے ووٹ اندراج کے عمل مےں شدید بے ضابطگیاں ہوتی تھی اب نہےں ہوں گی ۔ اےک کاروبار مےں ایک سے زائد افراد کے ووٹ کا اندراج،ایک ہی تاجر کا مختلف حلقوں مےں ووٹ،بلدیہ کی حدود سے باہر کے ووٹ اور ےہ وہ بوگس ووٹ ہوتے تھے جسکی بنےاد پر سابقہ انجمن نہ صرف تاجروں کا حقیقی ووٹ چرا لے جاتی تھی بلکہ نا انصافی اور دھاندلی کے ریکارڈ قائم کیے گئے ۔
ہماری سپریم کونسل جو اےک مشاورتی فورم ہے اس نے انتہائی غور و خوض کے بعد ڈےجیٹل کارڈ کی منظوری دی جس مےں ووٹر کی شناخت ،آئی ڈی کارڈ ،تصویر اور مخصوص سیریل نمبر سے اسکو سےکیورٹی فراہم کی گئی ۔
رکنیت ساز کمیٹی کے چیئر مےن ملک اختر دھول اور انکی ٹیم بےمثال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5000 سے زائد کارڈز پراسس کر چکی ہے جےسے ہی کارڈز پراسس کا مرحلہ مکمل ہو گا اسکی ویریفیکےشن کا مرحلہ شروع کےا جائے گاےعنی جو احباب اندراج مےں کسی وجہ سے رہ جائےں گے ےا جن کے کارڈز مےں کوئی پرابلم ہو گا اسکی درستگی کی جائے گی ۔ آئندہ الیکشن کی بنےاد یہی تاجر کارڈ ہو گا ۔ ایک مضبوط اور طاقت ور جمہوری روایت کی شروعات ۔ ۔ ایک اور خوبصورت عمل جس کو تاجر ویلفئر اتحاد جو کہ موجودہ انجمن کی بانی تنظیم ہے کے نوجوان دوستوں نے پروان چڑھاےا وہ مشاورت کی روایت ہے ۔ ون شاپ ون ووٹ ےا ون بزنس ون ووٹ کا فیصلہ بڑی غور و بحث کے بعد عمل مےں لاےا گےا ۔ ےعنی متفقہ بنےادوں پر ےہ طے کےا گےا کہ ماضی مےں جس طرح سے ایک شٹر اےک ووٹ کا کانسیپٹ بناےا گےا اور اس کی آڑ مےں ہزاروں بوگس ووٹ اندراج کئے گئے اس بے ضابطگی کو ختم کےا جائے ۔ مثال کے طور پر اگر اےک کاروبار کا مالک جس کے ساتھ دس کاریگر بھی کام کرتے ہےں مالک کے علاوہ ان کا ووٹ اصولی طور پر درج نہےں ہونا چاہیے ۔ بلدیہ کی حدود کو معےار بناتے ہوئے تاجر کارڈ بھی ان تاجروں کا بن سکے گا جو ان حدود مےں اپنا کاروبار کر رہے ہیں 2013 کا الیکشن بھی اسے لئے متنازعہ بناکہ اس مےں حلقوں سے باہر کے ووٹ اےک بڑی تعداد مےں ڈلوائے گئے ۔ آج کے اس جدید دور مےں جب انٹرنےٹ اور موبائیل نے دنےا کی ساخت اور معاشرتی روےوں کو بدل ڈالا ہے ےہ بہت ضروری قرار پاےا کہ لوگوں کے ووٹ کے تقدس اور جمہوری عمل کی شفافیت سے اداروں کی ساکھ کو بہتر بناےا جائے ۔ ۔
پوری دنےا مےں ےہی ووٹ کی طاقت ہے جس نے کل کے من چاہے لوگوں کو انکے اعمال و افعال کی بنےاد پر آج قابل نفرت بنا دےا ہے ۔ مقولہ ہے کہ جو آج ہم بوئےں گے کل کاٹیں گے اور اگر آج اپنی نئی نسل کے لئے کچھ بہتر کا انتخاب کرےں گے تو ےہی نئی نسل کل ہمارے لئے بہتر مستقبل ثابت ہو گی ۔
نوٹ:تاجر کارڈ کے سلسلے مےں کسی بھی کمپلینٹ کی صورت مےں ان نمبرز پر رابطہ کےا جا سکتا ہے ۔ ۔
ملک اختر دھول ۔ ۔……….. 0333891222 ۔ .. تنویر احمد خان ۔ ۔ 03008760676
محسن رضا اعظمی ۔ ۔ ۔ 03006760170 ۔ ۔ اسماعیل میرانی ۔ ۔ 03003520598