ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق 22نومبر کو ڈیرہ غازی خان میں عظیم الشان آزادی کشمیر مارچ کی قیادت اور جلسہ سے خطاب کریں گے۔
یہ بات مرکزی رہنماجماعت اسلامی شیخ عثمان فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے بتایا کہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مردو خواتین اور بچوں کا عظیم الشان آزادی کشمیر مارچ 22نومبر بروز جمعۃ المبارک دن دو بجے ٹریفک چوک سے شروع ہوکر ریلوے روڈ فیصل مسجد چوک تک ہوگا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کریں گے اور بعد ازاں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کو اب حل ہونا چاہیے صرف زبانی جمع خرچ نہ کیا جائے عالمی سطح پر کشمیریوں اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے کا وقت ہے 72سالوں سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں اور حکمران اپنی کرسی بچانے کے لیے مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے کی بجائے خاوموش بیٹھے ہیں کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ڈیرہ غازی خان کی عوام 22نومبر کو بعد نماز جمعہ2بجے ٹریفک چوک پر اکھٹے ہیں اور مرکزی رہنما جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں آزادی کشمیر مارچ کا حصہ بنیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے عہدیداران وکارکنان اور طلبہ نے آزادی کشمیر کے حوالے سے آگہی پمفلٹ بھی شرکا میں تقسیم کیے۔