لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک منہاج القرآن کے صدر و منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاہے کہ امن کیلئے ضروری ہے تمام مذاہب کے لوگ ہر ایک دوسرے کے نظر یات اور جذبات کا احترام کریں ،دنیا کا امن بین المذاہب مکالمہ میں ہے ۔ منہاج یونیورسٹی لاہور سکول آف ریلیجنسز آف فلاسفی کے زیر اہتمام کرسمس اور سال نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاکہ مسیحی عوام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے برسر پیکار ہیں ،پاکستان بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب ہر شہری کا وطن ہے ، بلا شبہ مسیحی اساتذہ نے تعلیمی شعبہ میں پاکستان کی بے مثال خدمت کی ۔اس موقع پر مسیحی رہنماؤں نے عالمی امن کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارہ کے ضمن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تحریک منہاج القرآن کی کاوشوں کو سراہا ۔
source…
https://dailypakistan.com.pk/29-Dec-2017/703465