راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر قومی رد عمل خوش آئند ہے کو لیشن سپورٹ فنڈافغانستان کی جنگ کیلیے تھا ،افغانستان میں ایک کھرب ڈالرخرچے کا نتیجہ سب کو معلوم ہے۔
نجی چینل ”جیو نیوز“کے پروگرام”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت سے درپیش مسائل کے حل کے بغیر خطے میں امن مشکل ہے،ہمارے قدم کامیابی کی طرف بڑھ رہے تھے تو کلبھوشن کا معاملہ آگیا ، بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان کے قدم امن کی طرف بڑھتے رہیں ہمارا ہمسایہ کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں ملیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ہماری ایک تاریخ ہے ،مواقع کی بڑی فہرست ہے جس میں ہم نے امریکا کا ساتھ دیا،پاکستان اور امریکا اب بھی دوست ہیں ہمارے تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے ہم امریکا سے تعاون کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں،ہم اتحادی ہیں اور ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے،ایک وقت تھا ہمارے پاس چوائس تھی کہ روس کے پاس جائیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ آج بھی ہماری 2لاکھ سے ز ائد فوج سرحد پر موجو دہے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ایکشن آنےوالا وقت بتا سکتاہے۔میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ پاکستان اپنے وقار پر سمجھوتا نہیں کرے گا، پاکستان 20کروڑ سے زائد آبادی والا ذمے د ار ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ نکی ہیلی کا بیک گراونڈ بھارتی ہے ،ہم دوست اوراتحادی ہیں، اتحادیوں کیساتھ جنگ نہیں ہوسکتی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ
ہمیں ایک ہو کر ہی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا نواز شریف کے آج کی پریس کانفرنس کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے ،پہلے بھی کہا تھااسٹیبلشمنٹ سے متعلق شواہد ہیں تولےکر آئیں
نواز شریف کا امریکا کے خلاف بیان بہت خوش آئندہے ۔پاکستان کے خلاف امریکی کارروائی پرعوامی امنگوں کے مطابق جواب دیں گے۔
source..