واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ میں نہیں بلکہ اپنے مفاد میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ، افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان اثرورسوخ نہیں رکھتا ۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ ایک بیان میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان میں امن کا ضامن ہے ، قیام امن کیلئے افغانستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہم سے ایسی امید نہ رکھے جسے ہم پورا نہیں کر سکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے براہ راست بات چیت کیلئے افغان حکومت اور امریکہ کو طریقہ کار وضع کرنا ہوگا ،ہمارے امریکہ سے 70سال کے تعلقات ہیں ، ہمارے کچھ اصول ہیں جن پر آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔
source…
https://dailypakistan.com.pk/09-Mar-2018/744501