لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ حالیہ بارشوں نے لیہ کی تینوں تحصیلوں میں تباہی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ضلع لیہ کے 4ہزار 821گھروں کو نقصان پہنچا رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال
،تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے دوران ملک گیر بارشوں کے سلسلہ کے دوران ضلع لیہ میں ریکارڈ تباہی دیکھنے میں آئی ضلعی انتظامیہ لیہ کی طرف سے ضلع بھر میں سروے کے مطابق تحصیل چوبارہ کی سات یونین کونسلوں کے 3ہزار چھ گھر مکمل طورپر جبکہ 1ہزار 636گھرانوں کو نقصان پہنچا تحصیل لیہ کے تباہ کن بارشوں کے سبب 129گھرانے جبکہ تحصیل کروڑ کے 56گھرمکمل طور پر تباہ ہوگئے ضلع بھر کے کل تباہ ہونے والے 4ہزار821گھروں کے 24ہزار105افراد کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنا پڑی ضلعی انتظامیہ لیہ کی طرف سے کئے گئے سروے کی رپورٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ حکومت پنجاب کو ارسار کردی گئی علاوہ ازیں لیہ اورکروڑ لعل عیسن کے نشیبی علاقوں میں دریائے سندھ کے فلڈ اور کٹاؤ والے ملحقہ تحصیل لیہ کے 3ہزار 124افراد اور 26ہزار 626ایکڑ رقبہ پہ کھری فصلات مکمل اور تحصیل کروڑ کے 138افراد اور 196یکڑ رقبہ پہ کھڑی کروڑوں روپے مالیتی فصلات مکمل تباہ ہونے کی رپورٹ حکومت پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے جو متاثرین کی امداد کا اعلان کرے گی۔