اسلام آباد (ما نیٹرننگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی درخواست مستردکر دی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو 7 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا،چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک انصاف کے پاس آخری موقع ہے فارن فنڈنگ کے حوالے سے تمام تفصیلات 7 ستمبر تک جمع کرائی جائیں،اس سے قبل الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تحریک انصاف کے وکیل انور منصورنے نیا جواب دائر کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے تمام تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا چکے ہیں لہٰذاا لیکشن کمیشن کیس کی سماعت عدالتی فیصلے تک ملتوی کر دے جس پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں فیصلہ سنانے سے نہیں روکا،جب عدالتی فیصلہ آئے گا تو اسے قبول کریں گے ۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/16-Aug-2017/626876