اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئے کارآمد ہے۔
وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات کے حوالے سے 1970 میں پاکستان نے کردار ادا کیا، افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئے کارآمد ہے، طالبان کو پہلے امریکا اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ چین اور امریکا دو اقتصادی قوتیں ہیں ، امریکا چین تناؤ کم کرنے کیلئے پاکستان کردارادا کرنے کوتیار ہے، افغانستان میں ایک مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کے حوالے سے اپنی زمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، افغانستان سرحد کے ساتھ نوے فیصد باڑ کا کام مکمل کرچکے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے تجارت اپنے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں، افغانستان کے حل کیلئے تمام دھڑوں کو شامل کرنا ہوگا، وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات پرامید کا اظہارکیا اوربھارت سے تعلقات بہترہوتے ہیں توپاکستان کی تجارت کے حوالے جغرافیائی حیثیت زیادہ ہوگی۔