لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ انتشارکی سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، تنقیدبرائے تنقیدکرنے والے عناصرہرموقع پرناکام رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیرمحنت انصرمجید نیازی نے ملاقات کی،ملاقات میں رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ بھی شریک ہوئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتشارکی سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،تنقیدبرائے تنقیدکرنے والے عناصرہرموقع پرناکام رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ ایسے عناصر صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں ،افراتفری پھیلانے والے عناصرملک وقوم کے خیرخواہ نہیں۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن