ضلع لیہ کی عوام (ھر خاص و عام) کو مطلع کیا جاتا ھے کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی کا خطرہ بڑھ جاتا ھے اور ڈینگی سے محفوظ رھنے کے لیئے ھر شہری نے اپنا کردار ادا کرنا ھے
ڈینگی مچھر کیونکہ کھڑے صاف پانی اور سایہ دار نمی والی جگہوں میں پرورش پاتا ھے
اس لیے ضروری ھے کہ آپ سب (خاص و عام) ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنے زیر قبضہ اور زیر استعمال چیزوں اور جگہوں مثال کے طور پر گھر ۔ دفاتر ۔
دوکانیں۔ فیکٹریاں۔کارخانہ۔ زرعی اراضی۔پانی کے تالاب۔ ٹیوب ویل گھر اور دفتر کی چھتوں ۔ گملوں ۔کھڑکیوں۔ پرانے اور نئے ٹائر۔ ٹوٹے پھوٹے برتن۔ خالی بوتلیں وغیرہ غرضیکہ ھر وہ چیز یا جگہ جہاں ڈینگی مچھر اپنی افزائش نسل کر سکتا ھے ان سب کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رھیں اور کہیں بھی پانی جمع نہ ھونے دیں
بصورت دیگر حکومت پنجاب کی طرف ڈینگی لاء اور ریگولیشن کے مطابق آپ کے زیر استعمال اور زیر قبضہ جگہوں اور چیزوں سے ڈینگی لاروا کی موجودگی اور برآمدگی پر آپ کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی کی جائے گی
لہذا آپ سب کو اس نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا جاتا ھے کہ کسی قسم کی دشواری سے بچنے کے لئے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بروقت ضروری اقدامات اٹھاتے ھوئے اپنا اپنا کردار ادا کریں
مزید معلومات اور آگاھی کے لیئے
ڈسٹرکٹ ڈینگی کنٹرول سیل
0606920069
سی ای او ھیلتھ آفس لیہ
جاری کردہ
*اظفر ضیاء صاحب ڈپٹی کمشنر ضلع لیہ
ڈاکٹر امیر عبداللّہ سامٹیہ صاحب چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی ضلع لیہ*