اسلام آباد ۔اسلام آباد پولیس نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور ایک شخص کو کچلنے کے الزام میں بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرتے ہوئے تھانے منتقل کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کا کہناہے کہ صبح آٹھ بجے کے قریب دونوں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو میں نہایت تیز رفتاری کے ساتھ آ رہے تھے اور انہو ں نے پیدل چلنے والے شخص کو کچل دیا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن صبح کا وقت تھا جس کے باعث دفاتر کو جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھیں جنہوں نے ان کا وہاں سے فرار ہونا ناممکن بنا دیا اور بہت کوششوں کے بعد انہیں گاڑی سے نکالا
گاڑی سے نکالنے کے بعد معلوم ہواکہ یہ دونوں شخص بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی اور اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر دونوں اپنی حراست میں لے لیا گیاہے ، زخمی ہونے والے شخص ہو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ یہ واقع ایمبیسی روڈ پیش آیا ہے کیونکہ یہ سڑک ریڈ زون میں جانے کیلئے استعمال ہوتی ہے اور اس پر پیدل سفر کرتے ہوئے لوگ سرکاری دفاتر میں ڈیوٹیوں پر بھی جاتے ہیں ، پرائیویٹ گاڑیاں ایمبیسی روڈ سے آگے نہیں جا سکتی اس لیے یہاں سے آگے لوگوں کو پیدل جانا ہوتا ہے ،جس کے باعث صبح ڈیوٹیوں پر جانے والے افراد کی بڑی تعداد یہاں پر پیدل چل رہی ہوتی ہے ۔