لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ(ق)کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع نے پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے کہاہے کہ گرفتار کرنے کا جو طریقہ اختیار کیا ادارے ہوش کے ناخن لیں،آدھی رات کو دروازے توڑے گئے، یہ تشویشناک اور قابل افسوس ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چودھری شافع حسین نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے تو کسی اشتہاری کیلئے بھی کارروائی نہیں کی جاتی،پولیس اور دیگر اداروں کو ٹریننگ کی ضرورت ہے،ان کاکہناتھا کہ ہمارے گھر کے بھی شیشے اور دروازے توڑے گئے، میں اور سالک حسین زخمی ہوئے ۔
Source:
https://dailypakistan.com.pk/