پنجاب میں آج کل ڈینگی کا بھوت ناچ رہا ہے ، اس وقت تک ایک محتاط اندازے کے مطا بق پنجاب میں کم و بیش 3500 سے زیادہ کیس سا منے آ چکے ہیں ، ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد بھی تشویشناک ہے
حکومت پنجاب نے ڈینگی کے خلاف ایک مر بوط اور موثر مہم شروع کی ہو ءی ہے ، لیہ میں ضلعی انتظا میہ اور محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام بھی ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کے قیام ، ڈینگی آگہی واک اور سیمینار کے انعقاد کی خبریں اور تصاویر میڈ یا کے توسط سننے ، پڑھنے اور دیکھنے کو ملتی رہےی ہیں ۔
لیکن ماضی کے مقابلہ میں ڈینگی کے حوالہ سے ایک بڑی کمی جو محسوس ہو رہی ہے وہ اس خاص سیزن میں سپرے کا نہ ہو نا ہے ۔ سا بقہ ادوار میں ڈینگی کے اس خاص موسم میں ذمہ دار ادارے کے کارکنان ہمیں ہر گھر ہر گلی اور ہر مھلہ میںمیں مچھر مار ادویات کا سپرے کرتے دکھاءی دیتے تھے لیکن اس بار شا ءد ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت اور بلدیہ کی طرف سے ڈینگی مچھر سے بچا ءو کا سپرے نہیں ہوا ۔۔ ہو سکتا ہے کہ ضلع لیہ کےکسی شہر کے کسی محلہ میں یا گلی میں ہوا ہو لیکن میرے علاقہ میں تو یہ سپرے با لکل نہیں ہوا ۔۔
اگر آپ کے علاقہ میں ڈینگی مچھر کے خلاف سپرے ہوا ہو تو ضرور بتا ءیے گا ؟
انجم صحرائی
ایڈیٹر انچیف صبح پا کستان لیہ