لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلی سمیت دیگر قیادت سے مشاورت کے بعد سابق وزیر اعظم کا وطن واپسی کافیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق سابق وزیر اعظم مقامی وقت کے مطابق شام 7بج کر 55منٹس پر ہیتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی۔ اسحاق ڈار اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے طویل ملاقاتیں ہوئیں جس میں وزیر اعظم نے سربراہ مسلم لیگ ن کو اپنے دورہ امریکہ کے علاوہ ملکی صورتحال سےآگاہ کیا ، وزیر اعلی پنجاب اور سابق وزیر اعظم کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف لندن پہنچے اور انہوں نے سابق وزیر اعظم کو چوہدری نثار سے ملاقات کے علاوہ دیگر سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا . وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں ملک کی تازہ سیاسی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی فلائٹ ک پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے ۔
میڈیا ذراءع کے مطا بق کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف وطن واپسی کے لئے ہیتھرو ائرپورٹ روانہ ہوگئے ہیں، روانگی سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں لندن میں رکنے کے لئے نہیں آیا تھا ، میں تو یہاں اہلیہ کی تیماردار ی اور علاج کے لئے آیا تھا اور اب میں واپس جا رہاہوں ۔ ہم نے قوم کا پیسہ کھایا ہے اور نہ ہی ٹھیکوں میں کبھی پیسے کمائے ہیں، ہمارے خلاف کوئی بھی بات ثابت نہیں ہوسکی ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم پر کرپشن یا کمیشن کا کوئی کیس نہیں ہے ، ہم نے قوم کا کوئی پیسہ نہیں کھایا ، ہمارے خلاف1972ءکے کاروبار کے معاملات پر ریفرنس بنائے جا رہے ہیں، ہمارے خلاف بات پانامہ سے شروع ہوئی مگر سزا اقامہ پر کیوں دی گئی، ہمارے خلاف ایک جج نے فیصلہ دیا ، اپیل بھی انہوں نے سنی اور نگران بھی اب وہ خود ہی بن گئے ہیں، یہ انصاف کا کون سا طریقہ ہے کہ ہمیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے۔
source…