کوہ سلیمان سے تعلق رکھنے والے دھیمے لہجے کے مالک اور کم گو سردار عثمان احمد خان بزدار نے جب پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالا تو صوبہ کے ساتھ اپنے آبائی علاقہ و ضلع کی پسماندگی اور علاقہ کی محرومی ہمیشہ سامنے رکھی . ان کی کوشش رہی کہ کوہ سلیمان تحصیل اور ضلع ڈیرہ غازیخان کو صوبہ کے دیگر شہروں کے مساوی ترقی دی جائے اور مکینوں کو مساوی سہولیات فراہم ہو سکیں انہوں نے ضلع ڈیرہ غازیخان کی ترقی کیلئے 55ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی
مسائل میں گھرے ڈیرہ غازیخان اور تونسہ شہر کی صفائی اور سیوریج مسائل حل کرنے کیلئے بیل آوٹ پیکج کے تحت بالترتیب دس کروڑ روپے اور پانچ کروڑ روپے کے فنڈز دیئے گئے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کو پندرہ لوڈر رکشے ، اٹھارہ ٹریکٹر ٹرالیاں اورمزید مشینری کیلئے پانچ کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دی گئی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے روڈز ، پبلک ہیلتھ ، لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کیلئے ستر کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے جون 2020ء کی واضح ڈیڈ لائن دی
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے رورل ایکسیسی بلیٹی پروگرام کے تحت ضلع میں 61کروڑ 80لاکھ روپے سے نو اہم سڑکوں کی تعمیر وبحالی کیلئے احکامات جاری کیے اور دسمبر 2019تک سڑکوں کو مکمل کرنے کا ٹاسک دیاگیا اسی طرح شعبہ صحت کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کیے جار ہے ہیں چار ارب روپے کی لاگت سے دل کا ہسپتال دو سال کےاندر مکمل کرایا جائے گا ٹیچنگ ہسپتال میں دو ارب روپے کی لاگت سے گائنی بلاک تعمیر کیاجائے گا جس کی تکمیل دو سال کے اندر کی جائے گی ٹیچنگ ہسپتال میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے ایمرجنسی او راوپی ڈی وارڈ تعمیر کیے جائیں گے جنہیں تین سال کے اندر مکمل کرایا جائے گا تقریبا پانچ ارب روپے کی لاگت سے سنٹرلی ایئرکنڈیشنڈ و ہیٹ سسٹم کے حامل 350بستر کی تین منزلہ عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے گراونڈ فلور کو فنکشنل کر دیاگیاہے
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے تیرہ ارب روپے لاگت کے حامل ڈیرہ تا مظفرگڑھ دو رویہ روڈ کو مکمل کیاگیا ; نیا پاکستان منزلیں آسان; پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان میں مزید اڑتالیس کلومیٹر کارپٹڈ روڈ ایک سال کے اندر تعمیر کیے جائیں گے جس کیلئے باسٹھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ;252; ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تحصیل کوہ سلیمان کے پہاڑوں کو کاٹ کر آبادیوں کو ملانے اور قبائلی عوام کو ذراءع مواصلات کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے نو روڈز تعمیر کیے جائیں گے جس کیلئے اڑھائی ارب روپے رکھے گئے ہیں او رجون 2020تک منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا سی ایم تونسہ پیکج کے تحت روڈز ، پی ایچ اے ، لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں پر کام کیا جارہاہے جنہیں تین سال کے اندر مکمل کرایاجائے گا;
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سی ایم انیشیٹوپروگرام کے تحت102سکیموں کیلئے 55ارب 77کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے جن میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی سات سکیموں کیلئے اٹھارہ ارب 36کروڑ 54لاکھ روپے ، این ایچ اے کی سکیموں کیلئے اٹھارہ ارب بیس کروڑ 74لاکھ روپے ، پاک پی ڈبلیو بی کی سکیم کیلئے دو ارب اکہتر کروڑ اسی لاکھ ر وپے ، محکمہ داخلہ کی آٹھ سکیموں کیلئے34کروڑ 48لاکھ ستر ہزارروپے ، لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی چھ سکیموں کیلئے ایک ار ب گیارہ کروڑ روپے 79لاکھ روپے ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ کی بارہ سکیموں کیلئے دو ارب پچیس کروڑ روپے ، ہائرایجوکیشن کی چھ سکیموں کیلئے دو ارب انہتر کروڑ روپے ، سکول ایجوکیشن کی پانچ سکیموں کیلئے چودہ کروڑ 34لاکھ 47ہزار روپے ، ٹورازم کی چھ سکیموں کیلئے اٹھارہ کروڑ ستاسی لاکھ ستاسی ہزار روپے ، انہار کی تین سکیموں کیلئے ایک ارب چونتیس کروڑ تیس لاکھ روپے ، بو رڈ آف ریونیو کی تین سکیموں کیلئے دو ارب چودہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ، زراعت کی پانچ سکیموں کیلئے دس کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے ، انڈسٹریز کی نو سکیموں کیلئے چھپن کروڑ روپے ، سوشل ویلفیئر کی سکیم کیلئے آٹھ کروڑ روپے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی تین سکیموں کیلئے دس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں .
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کے انقلابی اقدامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک ، ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اوردیگر افسران تندہی سے دن رات کام کررہے ہیں ڈیرہ غازیخان شہر کی خوبصورت میں اضافہ کیلئے بائی پاس پاکستان چوک میں پاک فضائیہ کا طیارہ نصب کرنے کیلئے کام کیا جارہاہے جسے چند روز کے اندر مکمل کر لیاجائے گا پاکستان کے سنگم پر واقع چوک میں چاروں صوبوں کی تاریخی عمارتوں کے نمونے نصب کیے جائیں گے
کمشنر مدثرریاض ملک کی کاوش پر ڈیرہ غازیخان میں نو جوانوں پر مشتمل ایمبیسیڈرآف ڈی جی خان تنظیم قائم کر دی گئی ہے جنہوں نے شہر کی صفائی او رعوامی آگاہی کا کام شروع کر د یا ہے شہر میں صفائی اور سیوریج اہم مسئلے ہیں میونسپل کارپوریشن کی معاونت کیلئے وزیراعلی کی ہدایت پر ملتان ، بہاول پور ، لاہو راو رفیصل آباد کی واسا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ماہرین نے کام شروع کیا , کروڑ وں روپے کی لاگت سے بچھائی گئی سیوریج پاءپ لائن مسلسل بند ہونے اور متعلقہ علاقہ زیر آب آنے پر عوام کو شدید مشکلات کاسامنا رہا مین ہولز کی صفائی کے دوران انکشاف ہوا کہ شرپسند عناصر عوام کو مسائل میں دھکیلنے او رموجودہ حکومت کی کوششوں کو ناکام کرنے کیلئے ٹف ٹائلز ، اینٹ او رریت سے بھری بوریاں مین ہولز میں ڈالتے رہے تاہم میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے ہمت نہیں ہاری اور وہ صفائی کے بعد سیوریج پاءپ لائن بند ہونے پر دوبارہ صفائی کرتے رہے ہیں ;252; کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نے پاءپ لائنوں کی صفائی کے عمل کی خود نگرانی کی اور شہر پسند عناصر کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت ملنے پر شہر پسند عناصر کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں گے انہوں نے ایسے عناصر کی نشاندہی کیلئے پچاس ہزار روپے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان او رتونسہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات کو خوبصورت کیا جائے گا جس کیلئے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں او رمرحلہ وار بیوٹیفکیشن کا کام کیا جائے گا
ڈیرہ غازیخان شہر کی صفائی کیلئے اب چمکے گا ڈیرہ غازیخان کے نعرہ کے تحت سول سوساءٹی نے انتظامیہ کا ساتھ دینا شروع کر دیا ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں انقلابی او ر تاریخی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ڈیرہ غازیخان کی ترقی ممکن ہو گی جس کیلئے اب بدلے گا ڈیرہ غازیخان کے ماٹو کے تحت کام شروع کر دیاگیاہے
محمد جنید جتوئی انفارمیشن آفیسر