آج کوٹ سلطان کی مسجد فیضان مدینہ میں شہر کی معروف علم دوست ماسٹر سلطان خان فیملی کے چشم چراغ ہونہار طالب علم فیضان اشعر کی قل خوانی میں شریک ہونے دعاے مغفرت مانگنےاور مرحوم کے والد ماسٹر طاہر سلطان سے تعزیت کے لئے حاضری کا موقع ملا
اس فیملی کے سربراہ مرحوم ماسٹر سلطان خان بلا شبہ کوٹ سلطان کے سر سید تھے .مرحوم کی ساری زندگی علم کی روشنی پھیلانے میں گزری, سلطان خان ایک انسان دوست شخصیت تھے .ان کی بہترین تعلیمی اور سماجی کارکردگی کے سبب محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوٹ سلطان کےلوگوں نے اپنے بھر اعتماد سے ماسٹر صاحب کو نوازا اور ماسٹر صاحب یونین کونسل کوٹ سلطان کے چیرمین منتخب ہوے .جب میں نے ڈسٹرکٹ کونسل لیّہ کےالیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تب کوٹ سلطان کے بہت سے دوستوں میں سے ماسٹر سلطان بھی ایک ایسی شخصیت تھے جنوں نے کھلے طور پر اپنی پوری برادری کے ساتھ الیکشن میں مقامی جاگیرداروں کے مقابلہ میں مجھ غریب مزدور اورمحنت کش امیدوارکی حمایت کا فیصلہ کیا .اپنی حمایت کا اعلان کرنے کے لے ماسٹر صاحب نےاپنے گھر پر شہر کے لوگوں کا بڑا کٹھ کیا مجھے دعوت دے گی اور وہاں باضابطہ حمایت کا اعلان کیا گیا اور دعا ے خیر ہوئی .
آج فیضان اشعر کے لئے دعا مغفرت مانگتے اور طاہر بھائی سے ملتے ہوے ماسٹر سلطان اور ان کی علم دوست جدوجہد بہت یاد آئی .طاہر کے لئےنوجوان بیٹے کی جدائی کا دکھ یقیننا نا قابل برداشت ہے, لیکن وہ ایک استاد ہونے کے سبب صبر اور شکر کی اہمیت اور تقاضوں سےہم سے زیادہ آشنا ہیں , الله کریم طاہر بھائی اور ان کی فیملی کوہمت و استقامت اور صبر بخشے ..مرحوم فیضان کی مغفرت فرماے اور سلطان فیملی کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل بخشے ,آمین