ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) آل پیف پارٹنر اتحاد کے ذمہ داران نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ پیف کی غیر منصفانہ داخلہ پالیسی کے خلاف پر امن لیکن جاندار احتجاج 12مارچ بروز منگل کو وزیر اعلیٰ ہاؤس ڈی جی خان کے سامنے احتجاج کیا کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ضیاء السلام زاہد قریشی مرکزی چیئر مین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کیا ان کا کہنا تھا احتجاج میں ڈی جی خان کے پیف پارٹنر سکولز کے پرنسپلز شریک ہونگے پیف نے نئے سال میں سکول کو صرف 35بچوں کو داخل کرنے کی اجازت دی ہے اور وہ بھی نرسری کلاس سے لیکر دسویں کلاس تک تمام بچوں کے لیے ب فارم کی شرط لگا دی گئی ہے اور نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا لیکن پیف نے اپنے پارٹنر سکولز کے لیے داخلے کی آخری تاریخ 31مارچ مقرر کر دی ہے ایسی پالیسی کو کالعدم قرار دیں تاکہ ڈھائی کروڑ بچے جو سکولز سے باہر ہیں انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے ۔