راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے جس میں جیو اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں تینو ں مسلح افواج کے سربراہان موجود تھے ۔اس موقع پر جیو اسٹریٹجک اور داخلی سیکیورٹی کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا ۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں امریکہ کے ساتھ تعلقات پر غور کیا جائے گا۔