راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےچینی سفیر نونگ رونگ اور قطر کے خصوصی نمائندے نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ہیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور سی پیک سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کورونا وبا کے دوران چین کی طرف سے تعاوَن پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے خطے میں پاکستان کے امن کے کردار کو سراہا۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات ہوئی جس میں پاک قطر تعلقات، افغان امن عمل، علاقائی امن و سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔