قصور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی پنجاب عارف نواز کی زیر صدارت قصور میں اجلا س ہوا جس میں واقعے کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس اجلاس میں آر پی او ،جے آئی ٹی سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابوبکرخدابخش اجلاس بھی شریک تھے۔
خیال رہے کہ قصور میں پیش آنے والے واقعے سے جہاں ہر آنکھ اشکبار ہے اور ملزم کو سخت سے سخت دینے کا مطالبہ کررہے ہیں ،وہیں پر قصور میں حالات کشیدہ ہیں جہاں پر مبینہ طورپر پولیس کی فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ،حالات کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے وہاں رینجرز بھی طلب کر رکھی ہے ۔
دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کا از خود نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ آرمی چیف نے مقتول بچی کے والدین کی جانب سے انصاف کی فراہمی کی اپیل پر ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور انہیں عبرتناک دلوانے کے لیے فوج کو سول انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔
source…
https://dailypakistan.com.pk/11-Jan-2018/710884