اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما سینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ حلقہ بندیوں کی ترمیم کانوازشریف کی ذات سے کوئی تعلق نہیں ،پی پی حلقہ بندیوں کے لئے حکومت سے اتفاق کرسکتی ہے ،خدشہ ہے کہ نوازشریف اشارہ ملنے پرپھرسب کچھ چھوڑچھاڑکربیرون ملک بھاگ جائیں گے ،نوازشریف کانظریہ کمزورکودبانااورطاقتورسے دبناہے ،نوازشریف نے آصف زرداری سے ملنے کی خواہش ظاہرکی ،پیپلزپارٹی اب نوازشریف کی مددہرگزنہیں کریگی۔
نجی ٹی وی چینل’’اے آر وائے نیوز ‘‘ کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ نوازشریف نے آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش ظاہرکی،خورشیدشاہ کے ذریعے رابطوں کے دروازے کھلے ہیں ،ماضی میں پی پی نے نوازشریف کوبچایااس کے بعدانہوں نے ہمارے ساتھ کیاکیا؟نوازشریف اب ہماری مددکی امیدنہ رکھیں ،پی پی نوازشریف کی مدداب نہیں کریگی ۔انہوں نے کہاکہ رابطوں کایہی نتیجہ نکلے گاکہ ہم پارٹی پالیسی کے مطابق چلیں گے ،پارٹی پالیسی کے خلاف ہرگزنہیں جائیں گے ،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کرسیاں اٹھاکرنہیں مارتی ،خورشیدشاہ پارٹی پالیسی پرسمجھوتہ نہیں کریں گے ۔سینیٹر اعتزازاحسن نے کہاکہ مسلم لیگ ن نےسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے خلاف مہم چلائی ،نوازشریف نے محمدخان جونیجوکے خلاف کرداراداکیا،نوازشریف کاخودکونظریہ کہناپاگل پن ہے ،حلقہ بندیوں کی ترمیم کامطلب نوازشریف کی حمایت نہیں ،حلقہ بندیوں کے معاملے پرپی پی حکومت کاساتھ دے سکتی ہے ،ہم اس معاملے پرلچک دکھائیں گے ،حلقہ بندیوں کے معاملے کانوازشریف کی ذات سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہاکہ خدشہ ہے کہ نوازشریف اشارہ ملنے پرپھرسب کچھ چھوڑکرباہربھاگ جائیں گے نوازشریف کانظریہ ہے دولت بناؤ،نوازشریف کانظریہ کمزورکودبانا اورطاقتورسے دبناہے
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/24-Nov-2017/683901