ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )ڈیرہ غازی خان میں ہونہار سکیم کی لانچنگ ، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چیک تقسیم کیےاور طلبہ کیلئے نئے جدید ترین لیپ ٹاپ کی رونمائی کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے1250 طلبہ میں 3کروڑ 14لاکھ روپے مالیت کے سکالرشپ تقسیم کیے گئے۔ میرچاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے 35 طلبہ کو 13 لاکھ 80 ہزار روپے سکالرشپ ملے۔یونیورسٹی آف لیہ 292 طلبہ کیلئے 72لاکھ94ہزار روپے کے ہونہار سکالر شپ فراہم کیے گئے۔غازی یونیورسٹی کے 100طلبہ کو 49لاکھ 35ہزار روپے کے ہونہار سکالر شپ سے نوازا گیا۔ڈیرہ غازی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور کے سرکاری کالجز کے 526طلبہ میں 80 لاکھ 96ہزار روپے کے ہونہار سکالر شپ تقسیم کیےگئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر طلبہ نے جوش وخوش کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کی نشستوں پر جا کر خیریت دریافت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی نشست طا لبات کے درمیان تھی،انہوں نے بچیوں سے بات چیت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرطلبہ کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلبہ کوجنرل سلامی پیش کی۔پولیس وردی میں ملبوس ننھی بچی بھی پولیس دستے میں شامل تھی، وزیر اعلیٰ مریم نے پاس بٹھا کر پیار کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے ساتھ ملکر سیلفیاں بنوائیں۔