لیّہ {صبح پا کستان }سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب رفاقت گیلانی پر فائرنگ ۔ لیہ پولیس تھانہ صدر نے قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کر کے کارواءی کا آغاز کر دیا ۔
تفصیل کے مطا بق سابق ایم پی اے سٹی لیہ گزشتہ رات چک 133 ٹی ڈی اے میں بابر علوی کے ڈیرے پر مہمان تھے
مبینہ کار سوار وقاص عرف وکی علوی اور ریحان کمبوہ نے ڈیرے پر آکر ایم پی اے کی گاڑی کو ہٹ کیا.. ٹکر دے ماری ،وقاص علوی نے پسٹل سے سیدھے فائر کیے.. میزبان بابر علوی اور سابق ایم پی اے نے نیچے لیٹ کر جان بچائی. ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگیے.
پو لیس نے میزبان بابر علوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔