زہرہ میموریل سروسز ٹرسٹ لیہ اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اپنے ذیلی ادارے لائیٹ ہاوس کو فعال کر رہا ہے۔ اس میں مستحق و مستقل نابینا خواتین و حضرات اور جسمانی طور پر مکمل معذور افراد کو فری رہائیش، صاف ستھرا ماحول، کھانے پینے، علاج معالجے، تفریح اور رہن سہن کی تمام دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ان کو انشااللہ معاشرے کے ایک مفید شخص، ایک اچھے انسان اور عملی مسلمان کے طرز زندگی کے ممکنہ لوازمات فراہم کیے جائیگے۔ ایسے افراد کی رجسٹریشن کے لئے لواحقین لائٹ ہاؤس کے اعزازی سیکرٹری غلام رسول اصغر سے رابطہ کریں۔ جو دوست، احباب اور اہل ثروت اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے، انسانی خدمت کے اس کار خیر میں حصہ لے کر ادارے کے عارضی یا مستقل دوست بننا چاہیں وہ بھی انہی سے رابطہ کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ارادوں میں استقامت اور کامیابی عطاء فرمائے۔ آمین
غلام رسول اصغر : 03008766813
خیر اندیش :
جنرل (ر) عبدالعزیز طارق میرانی؛ چیئرمین ZMS ٹرسٹ لیہ