ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ):تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام میٹرک ، انٹر میڈیٹ پہلے سالانہ امتحانات 2025ء بالترتیب 4مارچ اور 29اپریل سے شروع ہوں گے
کنٹرولر امتحا نات کے مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ دوران امتحان یا بعد از امتحان سوالیہ پرچہ جات کی سوشل میڈیا پر تشہیر کی سختی سے ممانعت ہے اور خلاف ورزی پر پنجاب یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ایجوکیشن مال پریکٹس ایکٹ 1950کے تحت تین سال تک قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دوران امتحان کوئی فرد کسی آلے کی مدد سے سوالیہ پرچہ کی تصویر نہ لے ، کسی قسم کی ریکارڈنگ نہ کرے اور امتحانی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالے کیونکہ ایسا کرنا قانونی طور پر جرم ہے
کنٹرولر امتحانات نے جملہ متعلقین کو تنبیہہ کی ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحانات میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی ذراءع کے استعمال سے گریز کریں بصورت دیگر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی;